سعودی عرب کا ساتھ مغربی عوام کے مفاد میں نہیں

شیعہ عالم نمر باقر النمر کے بیٹے کی مغربی ممالک کو سعودی عرب پر زیادہ دباوٴ نہ ڈالنے پر تنقید

منگل 19 جنوری 2016 11:09

سعودی عرب کا ساتھ مغربی عوام کے مفاد میں نہیں

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے شیعہ عالم نمر باقر النمر کے بیٹے نے مغربی ممالک کو سعودی عرب پر زیادہ دباوٴ نہ ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محمد النمر نے بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کا اتحاد طویل مدتی طور پر ان کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میں امریکی اور برطانوی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ان کے مفادات ایک سے بھی ہیں تو بھی انھیں سعودی حکومت پر مزید دباوٴ ڈالنا چاہیے ، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں انسانی حقوق کے بارے میں سوچنا چاہیے اور آنے والے زمانے میں طویل مدتی طور پر امریکہ اور برطانیہ کے مفاد کے بارے میں سوچنا چاہیے۔خیال رہے کہ سعودی حکومت کے ناقد شیخ النمر کو رواں ماہ کے اوائل میں سزائے موت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :