لندن میں عوامی بیت الخلا برائے فروخت، قیمت صرف 10لاکھ پاوٴنڈمقرر

منگل 19 جنوری 2016 11:11

لندن میں عوامی بیت الخلا برائے فروخت، قیمت صرف 10لاکھ پاوٴنڈمقرر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء )برطانیہ کے انتہائی مہنگے کاروباری علاقے میں ایک عوامی بیت الخلا 10 لاکھ پاوٴنڈز میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے مہنگے کاروباری مرکز اور پوش علاقے اسپٹل فیلڈز میں زیر زمین عوامی بیت الخلا اب ایک نائٹ کلب میں تبدیل ہوچکا ہے، صرف 60 افراد کی گنجائش والی یہ جگہ آخری مرتبہ 2000 میں فروخت ہوچکی ہے۔

متروک عوامی بیت الخلا اور موجودہ نائٹ کلب کو بیچنے والے پراپرٹی ڈیلر نے شہر کے انتہائی مہنگے اور پوش علاقے کی اس جگہ کو ایک اچھوتا ریستوران اور بار قرار دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس جگہ کی قیمت صرف 10 لاکھ پاوٴنڈ رکھی گئی ہے لیکن موقع کی مناسبت سے کسی بھی سرمایہ کار یا کاروباری کے لئے یہ کسی بھی طرح گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا۔