عمراکمل ، محمد حفیظ نے ہیڈ کوچ کے احکامات ہوامیں اڑا دیے

منگل 19 جنوری 2016 11:29

عمراکمل ، محمد حفیظ نے ہیڈ کوچ کے احکامات ہوامیں اڑا دیے

ویلنگٹنن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل ایک اور تنازع کی زد میں آگئے ، نوجوان بلے باز نے سیلفی پوسٹ کرنے کے جنون میں ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پرہے جہاں ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو ہدایت جاری کی کہ تمام کھلاڑی ٹریننگ پرتوجہ دیں اور سوشل میڈیا سے دوررہیں ۔

ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کے نام یہ پیغام سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپ لوڈ کیا تھا اور عمر اکمل نے خلاف ورزی بھی ٹوئٹر پر ہی کی ۔ ٹیسٹ کرکٹر نے ہیڈ کوچ کی ہدایت نظر انداز کرتے ہوئے ٹریننگ کے دوران اپنے ساتھ محمد حفیظ کی سیلفی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرڈالی ۔ حفیظ اور عمر اکمل نے یہ سیلفی جم میں لی تھی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیوزی لیںڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم پہلے ٹی ٹونٹی میں 16 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کے ہاتھوں تاریخی شکست کا شکارہوئی ۔

کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کیم ولیم سن نے 169 رنز کا ہدف باآسانی پورا کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ بنا ڈالا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اورآخری ٹی ٹونٹی میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا ۔