سرینا ’سپر گرل‘ کردارپرملنے والے ردعمل پرحیران

منگل 19 جنوری 2016 11:38

سرینا ’سپر گرل‘ کردارپرملنے والے ردعمل پرحیران

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز سوشل میڈیا پر اپنے’سپر گرل‘ کردار پر ملنے والے ردعمل پر حیران رہ گئیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے فیس بک پر انکشاف کیا تھا کہ گذشتہ برس نومبر میں چینی ریسٹورنٹ میں ایک شخص ان کا موبائل فون چرا کر بھاگا، جس کا نہ صرف انھوں نے پیچھا کیا بلکہ پکڑ کر اپنا موبائل بھی واپس حاصل کیا ، انھوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ’سپر گرل‘ کاسٹیوم میں تھیں ۔ آسٹریلین اوپن کے موقع پر سرینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو صرف دلچسپی کی خاطر یہ بات شیئر کی تھی ، مگر یہ نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ ٹی وی چینلز، ریڈیو، اخبارات سب میں اس کا تذکرہ کیا گیا جس پر انہیں کافی حیرت ہوئی ۔