ہارر فلم ”دی بوائے“ 22جنوری کوسینماگھروں کی زینت بنے گی

منگل 19 جنوری 2016 11:58

ہارر فلم ”دی بوائے“ 22جنوری کوسینماگھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور امریکن ہارر فلم دی بوائے(The Boy) کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کریگ میک نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک 8سالہ گڈے کو انسانی بچے کی طرح پالتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیرڈ بریز،رین ولسن،ڈیوڈ مورس،بل سیج،مائیک ووگل اور زلیخا رابنسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں،ڈینیل نوح کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :