سعودی اتحادی طیاروں کا یمن میں پولیس اسٹیشن پر حملہ 26افراد ہلاک ،20 زخمی

منگل 19 جنوری 2016 12:10

سعودی اتحادی طیاروں کا یمن میں پولیس اسٹیشن پر حملہ 26افراد ہلاک ،20 ..

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سعودی اتحادی طیاروں کا یمن میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 26 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق سعودی اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں پولیس اسٹیشن پر بمباری کی ،حملے کے وقت پولیس اہلکار عمارت میں کام کر رہے تھے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مرنے والوں میں اکثر پولیس اہلکار شامل ہیں، بمباری سے عمارت تباہ ہو گئی جبکہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔یمن میں گزشتہ سال مارچ سے جاری فضائی حملوں میں اب تک 5ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :