سعودی عرب نے تنخواہ نہ ملنے پر تا رکین وطن کو کفیل تبدیل کر نے کا حق دیدیا
منگل 19 جنوری 2016 12:10
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سعودی حکومت کے قوانین کے تحت اگر کوئی ملازمت دہندہ کسی غیرملکی کی تنخواہ ادا کرنے میں 3 ماہ تک تاخیر کرتا ہے تو وہ ورکرز اپنا کفیل تبدیل کرنے کا حق رکھتا ہے۔سعودی وزیرمحنت مفرج الحقبانی کا کہنا ہے کہ جن تارکین وطن کو تنخواہ وقت پر نہ ملے وہ فوری طور پر اسپانسرشپ تبدیل کر سکتے ہیں۔
وہ ویڈیو لنک کے ذریعے جدہ،رفحاء اوردوادمی میں مقیم غیرملکیوں کی شکایات سن رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزارت محنت کو تارکین وطن کی طرف سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی کئی شکایات موصول ہوتی ہیں۔ ہم نے اس سلسلے میں ویڈیو کال سروس متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے ملازم اور ملازمت دہندہ دونوں براہ راست وزارت محنت یا مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.