قومی تائیکوانڈو ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،کوچ جاوید کریم

منگل 19 جنوری 2016 12:24

قومی تائیکوانڈو ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،کوچ ..

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) قومی پاکستان تائیکوانڈو ٹیم کے کوچ جاوید کریم نے کہا ہے کہ قومی تائیکوانڈو ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سیف گیمز 6 فروری سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ حمیدی ہال میں جاری ہے جس میں20 مرد جبکہ 9 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مردوں میں محمد شفیق، طاہر خان، ہارون خان، نثار خان، محمود ترین، محمد اشفاق، ارسلان خان، محمد اعجاز، عدیل شاہ، نویدخان، افنان شاہ، عبدالوقار، عاصم اعجاز، عثمان عابد، وقار شاہ، شاہد اکبر، سہیل، عالمگیر خان، شوٹوو اور علی رحمت شامل ہیں جبکہ خواتین میں ماہ نور ملک، نصرت بی بی، ماہ نور حمید، سنیہ زیب، سدرہ بتول، یمنہ صدیقی، نقش ہمدانی، فرشین ہمدانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، گلگت بلتستان، فاٹا سے ہے۔ ان کھلاڑیوں کو کوچز جاوید کریم اور ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں تین دن ویٹ ٹریننگ بھی کی جاتی ہے۔ کیمپ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ہر طرح تعاون کر رہا ہے۔