اعلیٰ سطح کی ٹینس میں میچ فکسنگ عام نہیں ‘ جوکووچ

منگل 19 جنوری 2016 12:28

اعلیٰ سطح کی ٹینس میں میچ فکسنگ عام نہیں ‘ جوکووچ

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)ٹینس کے مقابلے آسٹریلین اوپن کے آغاز پر بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد سٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کہاہے کہ میچ فکسنگ اعلیٰ سطح کی ٹینس میں بہت عام نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ نے بتایا کہ انھوں نے اپنے کریئر کے آغاز میں میچ ہارنے کے لیے ایک لاکھ دس ہزار پاوٴنڈز کی رقم لینے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ بڑے کھلاڑیوں میں میچ فکسنگ کے ’حقیقی شواہد موجود نہیں ہیں ٹینس کے دس مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن رہنے والے سربیا کے کھلاڑی کے مطابق یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں جوکووچ نے کہا کہ میچ فکسنگ کے بارے میں میری معلومات اور اطلاعات کے مطابق جہاں تک میں جانتا ہوں، اعلیٰ سطح پر تو ایسا کچھ نہیں ہوتا ‘’چیلنجر لیول پر شاید ہاں یا شاید نہیں تاہم مجھے اس بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، میں صرف اپنی رائے دے سکتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ ایک ادارہ، حکام اور لوگ موجود ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر ان معاملات کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی روک تھام کی کوشش کرتے ہیں۔