آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو کھیلا جائیگا

منگل 19 جنوری 2016 12:41

آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ ..

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو کینبرا میں کھیلا جائے گا شیڈول کے مطابق سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز نے 5وکٹوں، برسبین میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 7 وکٹوں اور میلبورن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :