جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ہو گا

منگل 19 جنوری 2016 12:42

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ..

سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 3 فروری سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ مہمان ٹیم انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 241 رنز سے فتح حاصل کی، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔

متعلقہ عنوان :