اسلام آباد : سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اظہار خیال، 34ممالک کا اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ، خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 12:43

اسلام آباد : سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ34اسلامی ممالک کا اتحاد کسی ملک یا کسی اور اتحاد کے خلاف نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کا اتحاد عسکری نہیں ، بلکہ محض دہشت گردی کے خلاف ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اتحاد کا مقصددنیا کے سامنے مسلمانوں کا حقیقی تصور پیش کرنا ہے ، مسلم امہ کو دہشت گردی سے جوڑنا درست نہیں ، پاکستان کے سب سے زیادہ تعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے مختلف رینک کے 1125افسر سعودی عرب میں ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کے مختلف سمجھو توں پر عمل جاری ہے ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ ہمیں ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی پابند ہے۔بھارتی لابی اور سابق پاکستانی سفیر پاکستان کو ایف سولہ دینے کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے دور میں واشنگٹن میں ہمارے سفیر پاکستان کے خلاف سر گرم رہے۔پاکستان ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا سعودی عرب کی جانب سے اچھا رد عمل سامنے آیا ہے۔دعا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین کشیدگی ختم کروانے میں کامیاب ہو جائے۔