فلم ”وزیر“ 2016ء کی پہلی ہٹ فلم بن گئی

منگل 19 جنوری 2016 12:50

فلم ”وزیر“ 2016ء کی پہلی ہٹ فلم بن گئی

ممبئی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) بالی وڈ فلم ”وزیر“ 2016ء کی پہلی ہٹ فلم بن گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار بجوئے نمبیار کی فلم ”وزیر“7جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی فلم آنے والی لاگت کو پورا کیا۔

(جاری ہے)

فلم نے دوسرے ہفتے میں بھی غیر معمولی بزنس کیا جو کہ54کروڑ روپے رہا۔فلم مداحوں اور ناقدین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے اور 2016ء کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔فلم میں امیتابھ بچن،فرحان اختر اور ادتیا رائے حیدری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :