بیٹے سے ملنے گئی ’ماں ‘ کو زندگی کا سب سے بڑا صدمہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 12:54

بیٹے سے ملنے گئی ’ماں ‘ کو زندگی کا سب سے بڑا صدمہ

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء): بیٹے سے ملنے گئی والدہ ک اپنی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب انہوں نے اپنے بیٹے کو گھر کے دروازے پر مُردہ حالت میں پایا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی خاتون اپنے نو بیاہتا بیٹے سے ملاقات کے لیے خیلجی سلطنت پہنچیں تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے بیٹے کی لاش گھر کے دروازے سے لٹک رہی تھی۔

(جاری ہے)

سبق اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں کہ 25 سالہ نوجوان نے خودکُشی کی یا اس میں کوئی مجرمانہ کارروائی بھی شامل ہے۔ اخبار میں مزید بتایا گیا کہ بہت دنوں تک فون کالز کا جواب نہ دینے پر سعودی خاتون جزان کے جنوبی صوبے میں اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے گئی جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو مُردہ حالت میں پایا۔ تاہم پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ نوجوان کی ہلاکت کے وقت 25 سالہ نوجوان کی بیوی کہاں تھی۔