سعودی عرب کی حکومت عنقریب ”عمرہ پلس“ پیکج کا آغازکریں گی، غیرملکی معتمرین کو معروف سیاحتی،تاریخی اورثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کی سیر کا موقع مل سکے گا

منگل 19 جنوری 2016 13:04

سعودی عرب کی حکومت عنقریب ”عمرہ پلس“ پیکج کا آغازکریں گی، غیرملکی ..

ریاض ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کی حکومت عنقریب ”عمرہ پلس“ پیکج کا آغازکریں گی جس سے غیرملکی معتمرین کو جدہ،مکہ اورمدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر معروف سیاحتی،تاریخی اورثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کی سیر کا موقع مل سکے گا۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ بات سیاحت اورقومی ورثے کے کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل نے کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عمرہ پلس“ پیکج سے عمرہ کیلئے آنے والے غیرملکیوں کو جدہ،مکہ اورمدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر معروف سیاحتی،تاریخی اورثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کی سیر کے مواقع حاصل ہوں گے ، اس مقصد کیلئے عمرہ کمپنیوں نے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اورٹورکمپنیوں کے ساتھ بھی روابط استوار کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ فروغ پارہاہے اورجی ڈی پی میں اس شعبے کا حصہ 5فیصد کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ عنوان :