Live Updates

اسلام آباد:سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 13:10

اسلام آباد:سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو چند روز قبل نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ رہائشی علاقوں میں دفتر کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سے رابطے کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے دفتر کی تلاش میں ہیں ، پی ٹی آئی کے تمام عہدے تحلیل ہو چکے ہیں لہٰذا فی الوقت مرکزی دفتر کسی کے استعمال میں نہیں ہے البتہ وہاں موجود ملازمین رہائشی ایریا میں رہ سکتے ہیں۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا دفتر تاحال سیل نہیں کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :