ایگلز بینڈز کے بانی رکن گلین فرے 67سال کی انتقال کر گئے

منگل 19 جنوری 2016 13:35

ایگلز بینڈز کے بانی رکن گلین فرے 67سال کی انتقال کر گئے

لاس اینجلس۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) ہالی وڈایگلز بینڈز کے بانی رکن گلین فرے 67سال کی انتقال کر گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایگلز بینڈز نے اپنے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دوست،کامریڈ اور ایگلز بینڈز کے بانی انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ نمونیا اور بڑی آنت میں ورم کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ کئی ہفتوں اس کا دلیری سے مقابلہ رہے تھے۔بیان کے مطابق گلین کے خاندان والوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔گلین فرے 7گریمی اور 5 امریکن میوزک ایوارڈز اپنے نام کئے۔