حکومت جلد ہی 25ہزار سستے گھر عوام کو دے دے گی، سستے گھروں کی 40فیصد گارنٹی حکومت دے گی، بینکوں کو اپنی سوچ بدل کر گھروں کیلئے سستے قرضے دینا ہوں گے، حکومت کو تجویز دی ہے کہ عورت کے نام پر گھر یا جگہ ہو تو جلد قرضہ دیا جائے

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 13:37

حکومت جلد ہی 25ہزار سستے گھر عوام کو دے دے گی، سستے گھروں کی 40فیصد گارنٹی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جلد ہی 25ہزار سستے گھر عوام کو دے دے گی، سستے گھروں کی 40فیصد گارنٹی حکومت پاکستان دے گی۔وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سعید احمد نے کہا کہ بینکوں کو اپنی سوچ بدل کر گھروں کیلئے سستے قرضے دینا ہوں گے، حکومت کو تجویز دی ہے کہ عورت کے نام پر گھر یا جگہ ہو تو جلد قرضہ دیا جائے،گھروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو مارک اپ میں حصہ ڈالنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کی شرح جی ڈی پی کے مقابلے میں اعشاریہ 46فیصد ہے، بھارت میں یہ شرح 9، یورپ میں 60،یو کے 84اور امریکہ میں 60فیصد ہے، صاحب حیثیت لوگ بینکوں سے قرضہ لے کر کروڑوں روپے کے گھربنا لیتے ہیں اور دوسری طرف بہتر سہولیات نہ ملنے کے باعث غریبوں کی بستیاں جرائم کی آماجگاہ بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان جلد ہی 25ہزار سستے گھر عوام کو دے دے گی، سستے گھروں کی 40فیصد گارنٹی حکومت پاکستان دے گی، کم لاگت گھروں کی فراہمی کیلئے آگاہی پروگرام شروع کر دیا ہے، ہاؤسنگ فنانس دینے والے بینکوں کی ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی، ریگولیٹری اتھارٹی دینے والے بینکوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :