مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کا سسٹم ڈاﺅن۔ صارفین کو مشکلات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 13:53

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کا سسٹم ڈاﺅن۔ صارفین کو مشکلات

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء): مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کا سسٹم ڈاﺅن ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر سے انٹر نیٹ صارفین بخوبی واقف ہیں جبکہ انٹر نیٹ صارفین ٹویٹر کو متواتر استعمال بھی کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم آج ٹویٹر کا سسٹم ڈاﺅن ہونے کے سبب صارفین کی ٹویٹر تک رسائی مشکل ہو رہی ہے ۔ ٹویٹر انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ٹویٹر کے ڈاﺅن ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ، ٹویٹر انتظامیہ نے صارفین کو یقین دہانی کروائی کہ انتظامیہ بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، جلد ہی ٹویٹر تک صارفین کی رسائی ممکن ہو جائے گی۔