اداکار ورون دھون نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی

منگل 19 جنوری 2016 13:55

اداکار ورون دھون نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی

ممبئی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان اداکار ورون دھون نے فلموں میں اپنے کرداروں کی تیاری کے لئے تحقیق اورکرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے نئی چیزیں بھی سیکھنا شروع کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی نئی فلم ”دیشوم“ کے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے عربی بول چال سیکھنی شروع کر دی ہے۔فلم پروڈیوسر ساجد نادیہ والا نے ان کے لئے عربی کوچ مقرر کیا ہے جو انہیں سیٹ پر زبان کی باریکیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔فلم کی ہدایات روہت دھون دے رہے ہیں جس میں جان ابراہام،ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کر دار میں جلوہ گر ہوں گے۔