میں یقیناً مستقبل میں فرحان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا ، ابھیشک کپور

منگل 19 جنوری 2016 13:55

میں یقیناً مستقبل میں فرحان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا ، ابھیشک کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار ابھیشک کپور نے کہا ہے کہ میں یقیناً فرحان اختر کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرحان اور میں ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی خصوصی فلم بنائیں گے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کب ہو گا تاہم میں یقیناً ان کے ساتھ کام کا خواہاں ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ہمارے درمیان راک آن کے سیکوئل پر قانونی جنگ کے بعد کچھ سرد مہری ضرور پیدا ہوئی تاہم اب ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں ۔