لاہور کی سیشن عدالت نے جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے جانے والے پولیس کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2016 14:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء) لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے جی او آر پولیس چوکی پر چھاپا مار کر مقصود نامی کانسٹیبل کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کیا۔کانسٹیبل مقصود نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ڈی آئی جی سکیورٹی کے ایماءپر سات یوم سے اسے چوکی میں بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کا اپنے گھر سے بھی کوئی رابطہ نہیں جبکہ اسکے بچے بھی سات یوم سے سکول نہیں جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سکیورٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کانسٹیبل مقصو د کو اچھی کارکردگی کی بناءپر کام سے روک کر چوکی میں بٹھا رکھا تھا حبس بیجا کی درخواست بے بنیاد دائر کی گئی ہے۔عدالت نے جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے جانے والے پولیس کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کر دیا۔عدالت نے رہائی پانے والے پولیس کانسٹیبل کو پولیس افسران کے خلاف کاروائی کے لئے سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :