شور کوٹ ‘ نجی شوگر مل کا بوئلر پھٹنے سے 8 مزدور جاں بحق ‘ سات زخمی ‘ چار کی حالت نازک

منگل 19 جنوری 2016 14:07

شور کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں نجی شوگر مل کا بوئلر پھٹنے سے 8 مزدور جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو تحصیل شور کوٹ کے علاقہ کینٹ میں قائم نجی شوگر مل میں کام کے دوران زوردار دھماکے سے بوئلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ مزدور جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے زخمیوں اور لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا زخمیوں میں چار مزدوروں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جاں بحق مزدوروں میں دو بھائی بھی شامل ہیں ، جاں بحق مزدوروں میں محمد اسحاق اور محمد اسلم، حامد ، محمد سجاد، محمد اشرف، محمد سرفراز دو کی شناخت نہ ہو سکی ۔

۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں ۔واقعہ کے فورا بعد پولیس اور متعلقہ انتظامیہ جائے حادثہ پہنچ کرتحقیقات شروع کردی گئی ہے ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شورکوٹ میں ایک فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے کے واقعے میں مزدوروں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :