اسلام آباد : این اے 122 انتخابات میں ووٹوں کی منتقلی کیس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 14:18

اسلام آباد : این اے 122 انتخابات میں ووٹوں کی منتقلی کیس پر الیکشن کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کیس کا فیصلہ یکم فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔