ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا تازہ دم دستہ نیوزی لینڈ پہنچ گیا

منگل 19 جنوری 2016 14:19

ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا تازہ دم دستہ نیوزی لینڈ پہنچ گیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تازہ دم کمک کیویز کے دیس پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ پہنچنے میں قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ، فاسٹ باﺅلر راحت علی ، محمد عرفان ، بابراعظم ، اسد شفیق اور ظفر گوہر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 25 جنوری سے شروع ہو گی ۔