ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،12مطلوب انسانی اسمگلرز گرفتار

منگل 19 جنوری 2016 14:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12مطلوب انسانی اسمگلرز گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سیل نے لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان اشفاق، الیاس، سہیل، یونس جاوید، اعظم، ناصراسحاق، عقیل طارق، نصیراحمد اورزوارافضل شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر حسین، بابر نعیم اور اشرف کو بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :