صوبائی وزراء کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کوکامیابی پر مبارکباد

منگل 19 جنوری 2016 14:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور اور وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے لاہور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر شہبازمیاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض ، فنانس سیکرٹری ظہیر احمد بابر، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی اور گورننگ باڈی کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تہینی پیغامات میں صوبائی وزراء نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران آزادی اظہار ،صحافی برادری کی فلاح و بہبوداور معاشرتی مسائل کی نشاندہی کے لیے بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :