بھارتی قومی ترانے کے د وران احتراماً کھڑے نہ ہونے پر ماڈل کشش خان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 19 جنوری 2016 14:50

بھارتی قومی ترانے کے د وران احتراماً کھڑے نہ ہونے پر ماڈل کشش خان کیخلاف ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) بھارتی ماڈل کشش خان پر بھارتی قومی ترانے بجنے کے دوران احتراماً کھڑے نہ ہونے کے الزام پر بھارتی انتہا پسندوں نے مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

بھارتی انتہا پسند مسلم دشمنی میں ہر حد سے گزر گئے، ممبئی میں مسلم ماڈل کشش خان پر سینما گھر میں بھارتی قومی ترانے بجنے کے دوران احترامًا کھڑے نہ ہونے کے الزام میں انتہا پسندوں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ جبکہ کشش خان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ترانے کے دوران کھڑی تھیں یہ محض مسلمان دشمنی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :