نوازالدین صدیقی نے ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کرادی

منگل 19 جنوری 2016 15:03

نوازالدین صدیقی نے ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون کے خلاف کراس ایف ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)بولی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف اتوار کے روز خاتون کو تھپڑ رسید کرنے کی بنا ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔اداکار کے مینجر کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ انھوں نے مذکورہ خاتون سمیت پانچ لوگوں کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا ہے کہ خاتون کی تھپڑ مارنے کی خبر بے بنیاد ہے۔

اداکار کے مینجر نے بتایا کہ اداکار کی جانب سے خاتون سمیت انکے پانچ ساتھیوں کے خلاف انکے دفتر میں زبردستی گھسنے پر کراس ایف آئی درج کرائی گئی ہے۔ چونکہ دفتر میں ہلہ بولنے والوں میں خاتون بھی شامل تھیں لہٰذا انھوں نے عورت ہونے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے پہلے ایف آئی آر درج کر ادی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا شیخ نامی خاتون بھی اسی ہاوٴسنگ سوسائٹی میں رہائش پزیر ہیں جہاں اداکا ر ہیں۔

حنا شیخ کی والدہ کے بیان کے مطابق وہ اداکار کو پاکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر کئی ایک نوٹس بھی بھجوا چکی تھیں تاہم اداکار انکی بات سننے کیلئے ہر گز تیار نہ تھے۔اتوار کے روز بھی حنا شیخ نے انھیں گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر اداکار مشتعل ہوگئے اور خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا۔حالیہ رپورٹس کے مطابق اداکار کی جانب سے ان الزامات کو جھوٹ اور بہتان کہا گیا ہے