تائیوان میں بنی ’جوتے‘ کی شکل کی عمارت نے سب کی توجہ حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 15:04

تائیوان میں بنی ’جوتے‘ کی شکل کی عمارت نے سب کی توجہ حاصل کر لی

تائیوان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء): تائیوان میں بنی ”جوتے“ کی شکل کی عمارت نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تائیوان میں ایک جوتے کی شکل کی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ در حقیقت ایک چرچ ہے۔ تائیوان کے علاقہ بدائی ٹاؤن شپ میں اس عمارت کو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جسے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عمارت ابھی زیر تعمیر ہے لیکن سیلفی کے شوقین افراد اس خوبصورت عمارت کے سامنے سیلفی لینے سے خود کو نہیں روک پاتے۔ اس خوبصورت جوتے کے ڈیزائن پر بنی عمارت افسانوی کہانی سنڈریال کی یاد دلاتی ہے لیکن اس کی حقیقت یہ ہے کہ 1960ء میں یہ علاقہ بلیک فٹ بیماری کی لپیٹ میں آ گیا تھا جس سے متاثرہ افراد کو اپنی ٹانگیں کٹوانا پڑیں، یہ ڈیزائن اس خاتون کی یاد میں بنایا گیا ہے جس نے اس بیماری کے باعث اپنی ٹانگیں کھو دیں۔ اس خوبصورت اور منفرد طرز پر بنی عمارت کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: