قطرینہ کیف اور رنبیر کپور میں علیحدگی ، ”جگا جاسوس “تعطل کا شکار

منگل 19 جنوری 2016 15:07

قطرینہ کیف اور رنبیر کپور میں علیحدگی ، ”جگا جاسوس “تعطل کا شکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف اور رنبیر کپور طویل معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہو چکے ہیں۔ سپاٹ بوائے ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ دونوں کے جھگڑے کی وجہ سے تقریباً دو ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ فلم کا یونٹ دوسرے شیڈول کی شوٹنگ کیلئے رواں ماہ کے اواخر میں مراکش چلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی۔ زرائع کے مطابق دونوں اداکاروں کی علیحدگی سے فلمساز انوراگ باسو بے حد پریشان ہیں۔ علاوہ ازیں فلم کا 15دن کا ممبئی میں فلمایا جانے والا حصہ دونوں اداکاروں نے صرف تین دن کے مختصر وقت میں فلمبند کرایا تھا جس پر انو راگ باسو مطمئن نظر نہیں آرہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ فلم جگا جاسوس کے تمام تر مناظر دوبارہ عکسبند کرائیں گے جو انکے معیار پر پورے نہیں اتر رہے۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ دونوں اداکار انوراگ باسو کی ڈیمانڈ پوری کرتے ہیں یا نہیں