سری دیوی اداکاری کا انسائیکلوپیڈیا ہیں ‘ ودیا بالن

منگل 19 جنوری 2016 15:07

سری دیوی اداکاری کا انسائیکلوپیڈیا ہیں ‘ ودیا بالن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) نیشنل ایوارڈ یافتہ بولی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ سینئر اداکارہ سری دیوی اداکارانہ صلاحیتوں سے مالا ما ل ہیں۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی اداکاری کا اسائیکلو پیڈیا ہیں۔ودیا نے بتایا کہ انھوں نے حال ہی میں سری دیوی اور انیل کپور کی ”مسٹر انڈیا“ ایک مرتبہ پھر سے دیکھی۔

(جاری ہے)

بعد از اداکارہ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ سری دیوی کی ”مسٹر انڈیا“ پھر سے دیکھنے کے بعدانھیں احساس ہوا ان کی اداکاری بالکل ایسے ہی ہے جسے کمرا، کمرے سے آگے بالکونی، بالکونی کے آگے گارڈن اور گارڈن کے سمندر ہو۔انیل کپور کے بارے میں ودیا کا کہنا تھا کہ انھوں نے مسٹر انڈیا میں جس خوبصورتی سے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر نے کو شش کی ہے اس کی تعریف نہ کرنا نا انصافی ہو گی۔واضح رہے ودیا بالن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹی ای تھری این“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ٹی ای تھری این میں اداکارہ کے ساتھ اداکار نوازالدین صدیقی اور امیتابھ بچن نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے