ہدایتکار میاں فاروق کی رسم قل ادا کر دی گئی

منگل 19 جنوری 2016 15:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) معروف ہدایتکار میاں فاروق کی رسم قل ادا کر دی گئی جس میں شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میاں فاروق ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔ انہوں نے اپنی فنی کیریئر کے دوران تین سو سے زائد ڈراموں کی ہدایتکاری دی ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں جنم جنم کی میلی چادر ، یہ تیرے کمال کے بندے اور نچدے گھنگھرو قابل ذکر ہیں ۔