سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب ڈاکٹر آمنہ امام کی زیر صدارت فاطمہ جناح ایوارڈ کی سٹیڈنگ کمیٹی کا اجلاس

منگل 19 جنوری 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب ڈاکٹر آمنہ امام کی زیر صدارت فاطمہ جناح ایوارڈ کی سٹیڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو ایوارڈ دینے کے سلسلے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ، ڈاکٹر سائرہ شاہد ، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، ایس اینڈ جی اے ڈی ،محکمہ ترقی خواتین کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی- اجلاس میں فاطمہ جناح ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کو درخواست دینے اور حتمی فہرست مرتب کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا-صوبائی سیکرٹری نے کہاکہ فاطمہ جناح ایوارڈ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو دیا جاتاہے۔