عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام کو مہنگا پٹرول فروخت کیا جارہاہے جو حکومتی ہٹ دھرمی ہے ‘ حکومت ناجائز منافع کما کر اپنی عیاشیوں پر صرف کر رہی ہے جسکا انکو حساب دینا ہوگا

تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے سابق صدر عثمان حمزہ کا بیان

منگل 19 جنوری 2016 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے سابق صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام کو مہنگا پٹرول فروخت کیا جارہاہے جو حکومتی ہٹ دھرمی ہے ۔حکومت ناجائز منافع کما کر اپنی عیاشیوں پر صرف کر رہی ہے جسکا انکو حساب دینا ہوگا ۔انہوں نے جو یکم سے ریٹ سستے کرنے کا عندیہ دیا ہے وہ بھی ناکافی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ریٹس کو دیکھ کر پاکستان میں پٹرول کی قیمت 30سے 40روپے فی لیٹر ہونی چاہیے جبکہ انہوں نے پھر عوام سے دھوکہ کر جانا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نہ تو عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے جان چھڑو ا سکی اور نہ ہی اپنے دور اقتدار میں کوئی سہولت فراہم کر سکی ہے ۔اگر انکی جگہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہوتی تو عوام خوشحال ہو چکے ہوتے ۔خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف نے جو ترقی کی ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔تمام سرکاری شعبوں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے لیکن پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :