ایم ایس دھونی رائزنگ پونے کے کپتان مقرر

منگل 19 جنوری 2016 16:41

ایم ایس دھونی رائزنگ پونے کے کپتان مقرر

پونے (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) بھارتی وکٹ کیپر مہندر دھونی آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی کپتانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک تقریب میں فرنچائز کے نئے نام اور لوگو کی رونمائی ہوئی جس میں ٹیم مالک سنجیو گوئنکا نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو افسر کی ذمہ داری راگھو ایئر کو سونپی گئی ہے ۔