ضلع کونسلزکے وائس چیئرمینز کی تعداد میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 19 جنوری 2016 16:52

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی 36 ضلع کونسلوں کے وائس چیئرمینز کی تعداد میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ لوکل گورنمنٹ سے وابستہ سینئر آفیسر کے مطابق خوشاب میں دو،میانوالی میں تین،بھکر میں دو وائس چیئرمینوں کا تقرر عمل میں لایا جائیگا جبکہ سرگودھا کے وائس چیئرمینوں کی تعداد 5 کئے جانے کا امکان ہے اسی دیگر ڈویژنز میں اضلاع کے میں وائس چیئرمینوں کی تعداد تین تین رکھنے کا امکان ہے۔