پنجاب کے ”شوباز “حکمرانوں کی جعلی گورننس بے نقاب ہو رہی ہے‘چوہدری محمدسرور

منگل 19 جنوری 2016 16:56

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کے ”شوباز “حکمرانوں کی جعلی گورننس بے نقاب ہو رہی ہے ‘ عوام حکمرانوں سے حقیقی گورننس مانگ رہے ہیں ‘ حکمرانوں کا ”غر یب مکاؤ “ایجنڈہ ملک کیلئے خطر ہ بن چکا ہے ‘(ن) لیگ کے تر قی اور خوشخالی کا دعویٰ ”خیالی پلاؤ “کے سواکچھ نہیں ‘پارٹی انتخابات سے تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہوجائیگی اور پنجاب سیاسی مخالفین کو تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں ”زیرو“کر دیں گی ‘تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کارکنوں کے پاس مر ضی کے عہدیداروں کو منتخب کر نے کا موقعہ ہے‘پنجاب میں بیڈ گورننس کی بدتر ین مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف گجرات سے راؤ اسد اور چوہدری لیاقت کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ‘ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کا پارٹی انتخابات کر وانے کا فیصلہ کارکنوں کی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس فیصلے سے تحر یک انصاف پنجاب سمیت پورے ملک میں چٹان سے زیادہ مضبوط ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات سے پہلے قوم سے جو بھی وعدے کیے ان میں کسی پر آج تک عمل نہیں ہو سکا اور (ن) لیگ ملک غر بت کی بجائے غر یب مکاؤ پا لیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل بھی غر یبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکمران صرف ناکام نہیں بلکہ ناکام تر ین ہیں اور صرف اپنی شوبازیوں سے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :