جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے جانے والے پولیس کانسٹیبل مقصود رہا
منگل 19 جنوری 2016 17:14
لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے جی او آر پولیس چوکی پر چھاپا مار کر مقصود نامی کانسٹیبل کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کیا۔
(جاری ہے)
کانسٹیبل مقصود نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ڈی آئی جی سکیورٹی کے ایماء پر سات یوم سے اسے چوکی میں بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کا اپنے گھر سے بھی کوئی رابطہ نہیں جبکہ اسکے بچے بھی سات یوم سے سکول نہیں جا سکے۔
ڈی ایس پی سکیورٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کانسٹیبل مقصو د کو اچھی کارکردگی کی بناء پر کام سے روک کر چوکی میں بٹھا رکھا تھا حبس بیجا کی درخواست بے بنیاد دائر کی گئی ہے۔عدالت نے جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے جانے والے پولیس کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کر دیا۔عدالت نے رہائی پانے والے پولیس کانسٹیبل کو پولیس افسران کے خلاف کاروائی کے لئے سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.