پنجاب حکومت نے میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے کروانے کی مخالفت کردی

منگل 19 جنوری 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے کروانے کی مخالفت کردی ہے اور یہ انتخابات شواف ہنڈ کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ووٹروں کی حمائیت حاصل کرنے کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے مخالف دھڑے لوکل باڈینر ایوان کو بااختیار بنانے کے حوالے سے میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات کے حوالے لابنگ کررہے ہیں جس سے حکمران جماعت کے دھڑے کو خفیہ بیلٹ پر تحفظات ہیں۔

متعلقہ عنوان :