جنرل راحیل شریف کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

دہشتگردی ایک عالمگیر خطرہ ہے ، نمٹنے کیلئے بہتر مربوط رد عمل کی ضرورت ہے، آرمی چیف پاکستان ایران کو نہایت اہم ہمسائیہ ملک سمجھتا ہے ، جنرل راحیل ، خطے کی سیکیورٹی کے استحکام کیلئے کوششوں پر سربراہ پاک فوج اور پاکستانی عوام کے مشکور ہیں ، حسین دہقان

منگل 19 جنوری 2016 17:54

جنرل راحیل شریف کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی ایک عالمگیر خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے بہتر مربوط رد عمل کی ضرورت ہے، پاکستان ایران کو نہایت اہم ہمسائیہ ملک سمجھتا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کو تہران میں ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کو نہایت اہم ہمسایہ مسلم ملک سمجھتا ہے اور پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالم گیر خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے اس سے نمٹنے کیلئے بہتر مربوط رد عمل کی ضرورت ہے ایرانی وزیر دفاع نے خطے کی سیکیورٹی کے استحکام کیلئے کوششوں پر جنرل راحیل شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔