ہنگو سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 19:47

ہنگو سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) ہنگو سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے ہنگو سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذخائر ایک ہنگرین کمپنی کی جانب سے دریافت کیے گئے ہیں۔ ذخائر 5 کلومیٹر کی گہرائی میں دریافت ہوئے ہیں۔ اس دریافت کے باعث یومیہ 3440 بیرل تیل نکالا جا سکے گا جبکہ گیس کی بھی بڑی مقدار نکالی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :