ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام ”کیر ئیر کونسلنگ کانفرنس“ منعقد کرانے کا فیصلہ

اقدام کا مقصد فار غ التحصیل نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں روزگار فراہم کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے،

منگل 19 جنوری 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے زیر اہتمام رواں سال جون سے پہلے ”کیر ئیر کونسلنگ کانفرنس“ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس‘ کے انعقاد کا مقصد فار غ التحصیل نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں روزگار فراہم کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے، ٹیوٹا کے سینئر پروگرام آفیسرنے آن لائن کو بتایا کہ ملکی و بین الاقوامی اداروں کے باہمی اشتراک سے منعقد کرائی جانے والی” کانفرنس“ کے انعقاد کا مقصدہزاروں فارغ التحصیل ماہر افرادی قوت کو ایک چھت کے نیچے روزگار کی فراہمی کے مواقع میسر کرنا ہے