دہشتگردی کے پے در پے واقعات حکومت کی نا اہلی ہیں ،حکومت ضرب عضب کا کریڈٹ ہائی جیک کرنے کی بجائے ایکشن پلان پر عمل کرے،حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں دہشتگردوں کے پروموٹر اور سپورٹر ہیں،پشاور میں دہشتگردی اور اموات پر افسوس ہے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب
منگل 19 جنوری 2016 21:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نئے سال کے آغاز پر دہشتگردی کے پے در پے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران آپریشن ضرب عضب کا کریڈٹ ہائی جیک کرنے پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے قومی ایکشن پلان پر عمل کرتے تو دہشتگردی کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا ۔
انہوں نے کوئٹہ کے بعد پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بے گناہ شہریوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وہ منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے بیان میں کہاکہ پہلے بھی کہاتھا کہ موجودہ حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں بلکہ دہشتگردوں کے پروموٹر اور سپورٹر ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.