ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل ،حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

منگل 19 جنوری 2016 21:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم حماد ارشد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اراضی کی خریداری مرحلہ وار کرنے پر نیب نے فراڈ کا الزام لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گھروں کی تیاری اور زمین کے حصول میں وقت درکار ہوتا ہے ،ملزم نے نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہداء کے پلاٹوں کو بیچا۔حماد ارشد کو عدالتی حکم کے برعکس غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم حماد ارشد کو نیب عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دی جائے۔ فاضل عدالت نے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو 26جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :