داعش کا سب سے بڑاحمایتی حکمرانوں کی ناک کے نیچے لال مسجد میں بیٹھا ہے،حکومت اس کے خلاف کاروائی سے خوفزدہ ہے ،حامد رضا

منگل 19 جنوری 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ داعش کا سب سے بڑاحمایتی حکمرانوں کی ناک کے نیچے لال مسجد میں بیٹھا ہے ۔حکومت اس کے خلاف کاروائی کرنے سے خوفزدہ ہے ۔پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف ایکشن کاغذی کاروائی تک محدود ہے ۔پوری امت ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ثالثی مشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے ۔

(جاری ہے)

ایران سعودی کشیدگی کو فرقہ وارنہ رنگ دینے والے ناکام ہونگے ۔داعش کے خلاف ایکشن میں غفلت برتنی گئی تو مستقبل میں پچھتانا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے ناظم عامر اسماعیل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضانے مزید کہا تھر میں غذائی قلت سے مرنے والے 55بچوں کا مقدمہ وزیر اعلی سندھ کے خلاف درج ہونا چاہیے ۔ایران پر عالمی پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :