ملائیشیا کے جعلی ویزوں کا کام کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

منگل 19 جنوری 2016 22:44

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے ملائیشیا کے جعلی ویزوں کا کام کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے نے انسانی سمگلر محمد عامر کو عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو ایف ٹین سے گرفتار کر کے پانچ پاکستانی پاپسورٹ برآمد کیے گئے ہیں، ملزم کے ساتھ شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔