حیرت انگیز ریاضیاتی فارمولا، جو آپ کو دوستوں کے جوتوں کا سائز اور اُن کی عمر بتاسکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 19 جنوری 2016 23:53

حیرت انگیز ریاضیاتی فارمولا، جو آپ کو دوستوں کے جوتوں کا سائز اور اُن ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2016ء)ریاضی کا ایک حیرت انگیز فارمولا ان دنوں شوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے۔یہ فارمولا ویسے تو کافی عرصے سے ہی لوگوں کی دلچسپی اور تفریح کا باعث رہا ہے مگر گزشتہ چند دنوں سے ٹوئٹر پر بہت سے لوگ اس حوالے سےگفتگو کر رہے ہیں۔ اس فارمولے کے ذریعے اپ کسی بھی دوست کے جوتوں کا سائز اور اس کی عمر جان سکتے ہیں۔

یہ فارمولا کچھ یوں ہے۔
20(5s+50)+1015-y=sa
اس میں sسے مراد جوتے کا سائز ، yسے مراد پیدائش کا سال اور sa مراد جوتے کا سائز اور عمر ہے۔

(جاری ہے)


آپ اپنے کسی بھی دوست کو کہیں کہ وہ اپنے جوتے کا اپنے پاس لکھ لیں مگر آپ کو نہ بتائے۔اس کے بعد اسے کہیں کہ جوتے کے سائز کو 5 سے ضرب دے۔ اس کے بعد آنے والے جواب میں 50 جمع کرے اور پھر اس جواب کو 20 سے ضرب دے ۔

اس کے بعد آنے والے جواب میں 1015 جمع کر دیں اور پھر آنے والے جواب سے اپنی عمر کا سال نفی کردے۔ اس کے بعد جو جواب آئے گا۔ اس میں دائیں طرف تو آپ کے دوست کی عمر لکھی ہوگی اور بائیں طرف اس کے جوتے کا سائز ہوگا۔اس فارمولے میں جوتے کا سائز کسی بھی ملک کے معیارکےمطابق ہو جواب درست آئے گا۔ آپ چاہیں تو اس فارمولے کو شرٹ کا سائر اور عمر وغیرہ معلوم کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔