لاہور،زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی

مرنے والے 6 افراد کا تعلق یوحنا آباد اور 6 کا لیاقت آباد سے تھا، کریک ڈاؤن میں 5 افراد زیرحراست

بدھ 20 جنوری 2016 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) لاہورمیں زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔ لاہور میں زہریلی شراب نے 12 افراد کی جان لے لی ۔زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ پیر سے شروع ہوا تھا۔

مرنے والے 6 افراد کا تعلق یوحنا آباد اور 6 کا تعلق لیاقت آباد سے تھا۔ گذشتہ رات تھانہ نشتر کالونی پولیس نے زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے 6 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔ مقدمہ ایس ایچ او نشتر کالونی محمد رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زہریلی شراب فروخت کرنے والے ایک ملزم ملک ندیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملک ندیم کے خلاف 15 روز پہلے بھی 250 لیٹر شراب برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوسری جانب لیاقت آباد پولیس نے بھی زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں مقبول مسیح ، آصف ، ولسن اور مختار مسیح شامل تھے ۔ چاروں ملزمان کو بہار کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 875 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :