مشرفی مرتضی نے پابندی کا شکار محمد اشرفل کو غدار قرار دے دیا

بدھ 20 جنوری 2016 11:20

مشرفی مرتضی نے پابندی کا شکار محمد اشرفل کو غدار قرار دے دیا

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے اپنی آٹو بائیوگرافی میں فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار سابق کپتان اشرفل کو غدار قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی آپ بیتی میں مرتضی نے لکھا کہ اگر اشرفل نے ملک کے ساتھ غداری نہیں بھی کی تب بھی وہ سمجھتے ہیں کہ انھوں نے اس ملک کے لاکھوں لوگوں کو دھوکا دیا جس کے لیے انھیں غدار کہا جا سکتا ہے ۔ مشرفی نے سابق کوچ جیمی سڈونز کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ورلڈ کپ 2011ء سے قبل ان سے وعدہ کیا کہ وہ ابتدائی سکواڈ میں شامل ہوں گے مگر ایسا نہیں ہوا ، انہوں نے سڈونز کے منہ پر کہا تھا کہ آپ جھوٹے ہیں ، ان کی وجہ سے ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔